معروف امریکی اداکارہ شادی کے 16 سال بعد شوہر سے علیحدگی کیلئے عدالت پہنچ گئی

جیسیکا البا اور کیش وارن کی شادی کے 16 برس بعد طلاق کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا


ویب ڈیسک February 09, 2025

ہالی ووڈ اداکارہ اور کاروباری شخصیت جیسیکا البا نے باضابطہ طور پر اپنے شوہر کیش وارن سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ اقدام جنوری میں علیحدگی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کا قانونی عمل جمعہ کے روز مکمل ہوا، جس میں جیسیکا نے معروف طلاق وکیل لورا واسر کے ذریعے دستاویزات جمع کرائیں، جبکہ کیش وارن نے اپنے وکیل ایڈم لپسک کے ذریعے درخواست دائر کی۔

ذرائع کے مطابق ان کی علیحدگی مکمل طور پر باہمی رضامندی سے ہوئی ہے اور دونوں ہی اس فیصلے کے حق میں ہیں۔ دونوں نے اپنے تین بچوں، جن کی عمریں 16، 13 اور 7 سال ہیں، کی مشترکہ جسمانی اور قانونی تحویل کی درخواست کی ہے۔

جہاں تک اثاثوں کا تعلق ہے، وہ کمیونٹی پراپرٹی کے زمرے میں آتے ہیں، جن میں جیسیکا کی کمپنی Honest Company، جس کی مالیت 623 ملین ڈالر ہے، اور کیش وارن کی کمپنی Pair of Thieves شامل ہے، جس کی مالیت تقریباً 100 ملین ڈالر سمجھی جاتی ہے تاہم بعض ذرائع کا ماننا ہے کہ اس کی قدر اس سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق جوڑے کی علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر درج کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں کیش وارن کو اپنے بچوں میں سے ایک کے ساتھ بغیر شادی کی انگوٹھی کے دیکھا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیسیکا اور فلم پروڈیوسر کیش کی شادی 2008 میں ہوئی تھی یہ ہالی ووڈ کے معروف جوڑوں میں شمار کی جاتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں