سابق پاکستانی کرکٹر افریقی ٹیم کے ’’بالنگ کنسلٹنٹ‘‘ مقرر 

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل کرکٹر پروٹیز اسکواڈ کو جوائن کریں گے


ویب ڈیسک February 08, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم نے بالنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا۔


تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی20 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے یاسر عرفات لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں اور 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے آغاز سے قبل تربیتی سیشن میں پروٹیز اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

یاسر عرفات پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں، جنہوں نے انگلینڈ کی یونیورسٹی سے لیول 4 کا کوچنگ کورس مکمل کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی

سابق آل راؤنڈر بطور بالنگ کوچ انگلش کاؤنٹی ٹیم سسیکس اور سرے کے علاوہ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کیساتھ بھی منسلک رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ یاسر عرفات نے پاکستانی ٹیم کے نیشنل ہائی پرفارمنس اور ہانگ کانگ ٹیم کے بالنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں تھی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ فخر کے پاس سعید انور کا ریکارڈ توڑنے کا موقع

اپنی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنا 'بہترین تجربہ' ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بطور بالنگ کنسلٹنٹ کوشش ہوگی مہمان ٹیم کی غلطیوں پر کام کروں اور انکے میچز سے قبل کنڈیشنز سے ہمکنار کرواؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں