اسکیٹ بورڈ پر سوار ایک باصلاحیت جاپانی کتے نے 40 افراد کی ٹانگوں سے بنی سرنگ سے گزر کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کوڈا نامی کتا دراصل جاپانی ڈاگ ٹرینر ستومی اسانو کا ہے جس نے اسکیٹ بورڈ پر طویل ترین انسانی سرنگ میں سفر کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
یہ عالمی ریکارڈ اطالوی ٹی وی سیریز لو شو ڈی ریکارڈ کے سیٹ پر بنایا گیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 33 افراد کا تھا جو 2017 میں ڈائی چون نامی جاپانی کتے نے قائم کیا تھا۔
کتوں کی تربیت دینے والی، اسانو نے کہا کہ ان کا مقصد کتوں کو مثبت اقدام کے ذریعے تربیت دینا اور کتے کے مالکان کو سزا اور دیگر قسم کے منفی رویوں سے روکنا ہے۔