شاہین نے پہلے اوور میں وکٹ لیکر عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ول ینگ کی وکٹ لیکر ایلیٹ لسٹ میں اپنا نام درج کروالیا


ویب ڈیسک February 08, 2025

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرکے ایلیٹ لسٹ میں اپنا نام درج کروالیا۔


قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر کیوی اوپنر ول ینگ کی وکٹ حاصل کی اور پاکستان کیلئے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لینے کا عمر گل کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دراز قد بالر محمد عرفان اور لیجنڈری کرکٹر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اس فہرست میں شاہین سے اوپر ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کٹ نے فیز کو 90 کی دہائی کی ٹیم یاد دلادی

پاکستان کے لیے پہلے اوور میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں:

محمد عرفان: 10  
وسیم اکرم: 10  
شاہین شاہ آفریدی: 9  
عمر گل: 9

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں