آسٹریلیا میں ایک گھر سے 100 سے زائد زہریلے سانپ برآمد

اسٹین نے فوری طور پر سانپ پکڑنے والے ڈیلن کوپر سے رابطہ کیا


ویب ڈیسک February 09, 2025

آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے والے ایک اہلکار کو ایک گھر میں بلایا گیا جس نے تین گھنٹے بعد 102 زہریلے سانپوں کو باہر نکالا۔

ڈیوڈ اسٹین نامی آسٹریلوی شہری نے سڈنی کے ہارسلے پارک میں بنے اپنے گھر میں چھ کالے سانپ دیکھے۔

ڈیوڈ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں انہیں دیکھ کر کانپ رہا تھا۔ پھر میری بیوی نے گوگل کیا اور پایا کہ سانپ اس تعداد میں اس وقت جمع ہوتے ہیں جب وہ بچوں کو جنم دینے والے ہوتے ہیں۔

اسٹین نے فوری طور پر سانپ پکڑنے والے ڈیلن کوپر سے رابطہ کیا جو اطلاع ملنے کے ساتھ ہی اسٹین کے گھر پہنچے۔

کوپر کو معائنے پر پانچ بڑے سانپ ملے، جن میں سے چار انڈے دے رہے تھے جبکہ ان کے پاس ہی درجنوں سانپ کے بچے موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں