پاکستان میں دن بہ دن مہنگائی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ یہ اب کم نہیں ہوگی۔ ایسے میں پرانے زمانے کے لوگ اپنے سستے دور کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں اور آج کی نسل کو یہ ناقابلِ یقین لگتا ہے۔
پاکستان میں مہنگائی کا تعلق ڈالر کے سستے یا مہنگے ہونے سے ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ڈالر پاکستان کے ابتدائی کے دنوں میں کتنے روپے کا تھا۔
آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ڈالر ماضی میں کتنے روپوں کا رہ چکا ہے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
جب پاکستان وجود میں آیا تو اس وقت 1 امریکی ڈالر 3.31 روپے کا تھا۔ معاشی تبدیلیوں، افراط زر اور کرنسی کی پالیسیوں کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قدر میں نمایاں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔
درج ذیل اس حوالے سے چارٹ دیا جارہا ہے جس کے بعد 1947 میں تگڑے پاکستانی روپے کی وجوہات میں ذکر کی گئی ہیں۔

1) آزادی کے وقت پاکستان کی معیشت نسبتاً چھوٹی تھی جس میں مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا تھا۔
2) پاکستانی روپیہ شروع میں برطانوی پاؤنڈ سے منسلک تھا جس کی وجہ سے یہ مستحکم رہا۔
3) اشیا اور خدمات کی قیمت نمایاں طور پر کم تھی، جس کی وجہ سے روپے کی قوت خرید مضبوط تھی۔
4) پاکستان کی تجارت آج کی طرح غیر ملکی کرنسی کے لین دین پر زیادہ انحصار نہیں کرتی تھی۔