نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ

حارث رؤف اپنا چھٹا اوور کرواتے ہوئے انجرڈ ہوگئے


ویب ڈیسک February 08, 2025
فوٹو فائل

لاہور:

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران حارث رؤف انجرڈ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی میچز کی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ حارث رؤف کو اپنے چھٹے اوور میں بولنگ تکلیف محسوس ہوئی اور درد اس قدر شدید ہوا کہ پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔

میچ کے دوران بولنگ کرنے پر سینے اور پیٹ کے پٹھوں کے بائیں جانب شدید درد ہوا۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ڈریسنگ روم کردیا گیا۔ 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں