اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
انہوں نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر اپنی سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔
قاسم رونجھو بی این کی طرف سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، جنہیں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی نے اپنی جماعت سے نکال دیا تھا۔