بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا

اسپن کیخلاف پاکستانی بیٹر مشکلات کا شکار رہے


ویب ڈیسک February 09, 2025

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھی بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی فارم حاصل نہ کرسکے۔


گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لیںڈ کی ٹیم نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تاہم بابراعظم کی اننگز محض 23 گیندوں پر 10 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

انہیں ایک مرتبہ پھر مائیکل بریسویل نے اپنا شکار بنایا، اس سے قبل کیوی بالر نے ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ فارمیٹ میں ایک، ایک جبکہ ٹی20 میں 4 بار بابراعظم کی وکٹ حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل

میچ کی دوسری اننگز میں بابراعظم، فخر زمان کیساتھ اوپننگ کیلئے آئے تاہم وہ جلد وکٹ گنوابیٹھے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کیوی اسپنر کے خوف سے باہر نہ آسکے

ان کی طویل سنچری کا قحط بین الاقوامی سطح پر 62 اننگز تک بڑھ گیا جبکہ بابراعظم کی آخری سینچری 30 اگست 2023 کو ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف اسکور کی تھی۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں