پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ نکاح کیا اور نکاح کے موقع پر اداکارہ نے جو جوڑا پہن رکھا تھا اس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
امیر گیلانی اور ماورہ حسین کے نکاح ، مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ماورا کے نکاح کا جوڑا خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ماورا نے نکاح کے موقع پر لاہور کے معروف ڈیزائنر کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا جس کی قیمت مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ دوسری جانب دلہا امیر گیلانی نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا لباس منتخب کیا۔
ماورا اور امیر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جوڑی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔