26 ویں ترمیم کے زریعے منصور علی شاہ کا راستہ روکا گیا، صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

ہمارا احتجاج اس بات پر ہے کہ چھبیسویں ترمیم پر درخواست سنی جائے، ریاست علی آزاد


ویب ڈیسک February 10, 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے زریعے منصور علی شاہ کا راستہ روکا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پورے پاکستان سے وکلا اسلام آباد میں پہنچے ہیں، وکلا کو عدالتوں میں نہیں جانے دیا گیا،آج یہاں تین بار کونسلز کی نمائندگی یہاں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان اور اسلام آباد بار کے نمائندے ہیں، ہمارا احتجاج اس بات پر ہے کہ چھبیسویں ترمیم پر درخواست سنی جائے، حکومت جوڈیشل کمیشن کے زریعے ججز تعینات کرنے جا رہے، 26 ویں ترمیم کے زریعے منصور علی شاہ کا راستہ روکا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی ایسا ہی کیا جا رہا، آج وکلا پر لاٹھی چارج کیا گیا،ہمارے پاس کون سا ہتھیار ہے، اگر اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے تو ہم اس احتجاج کو موخر کریں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں