اسلام آباد ہائیکورٹ؛جسٹس بابر ستاراورجسٹس سرداراعجازسے قانونی امورسے متعلق ذمہ داری واپس لے لی گئی

چیف جسٹس عامرفاروق کی منظـوری سے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانونی امور کے جج مقرر


ویب ڈیسک February 10, 2025

اسلام آ باد:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے قانونی امور سے متعلق ذمہ داری واپس لے لی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک اور فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا قانونی امور کا جج مقرر کردیا ہے، جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے قانونی امور سے متعلق ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

  نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانونی ونگ کے امور کو سپروائز کریں گے، انہیں عوامی مفاد میں فوری طور پر قانونی امور کا جج مقرر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کو قانونی ونگ کو سپروائز کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں