خلا میں موجود روشنی کا یہ دائرہ کیا چیز ہے؟

ماہرین نے یہ نایاب دائرہ زمین سے کروڑوں نوری سال کے فاصلے پر دریافت کیا ہے


ویب ڈیسک February 10, 2025

خلا میں تیرتی ایک انتہائی طاقتور ٹیلی اسکوپ نے دور دراز کہکشاں کے گرد روشنی کا ایک نایاب ’آئنسٹائن رنگ‘ دریافت کر لیا۔

یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ ٹیلی اسکوپ نے زمین سے تقریباً 50 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں این جی سی 6505 کے گرد موجود روشنے کے ہالے کی عکس بندی کی۔

روشنی کا یہ دائرہ ایک دوسری کہکشاں کی وجہ سے بن رہا ہے جو کہ زمین سے 4.42 ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے اور این جی سی 6505 کے عین پشت پر موجود ہے۔

جرنل آسٹرونومی اینڈ آسٹروفزکس میں آج شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشت پر موجود کہکشاں سے آنے والی روشنی کو این جی سی 6505 کی کشش مسخ کر رہی ہے۔

اوپن یونیورسٹی کے ایک ماہرِ فلکیات پروفیسر اسٹیفن سرجنٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی ڈیٹا میں یہ ایک خوب صورت، غیر معمولی، دلچسپ اور خوش قسمت دریافت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی آئنسٹائن رِنگ کا اتنا مکمل ہونا انتہائی نایاب ہوتا ہے۔ پس منظر میں موجود کہکشاں کو سامنے موجود کہکشاں کے سبب مسخ زمان و مکان کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں