انصاف کے ادارے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، شبلی فراز

سیاسی جدوجہد کو سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک February 11, 2025
فوٹو: فائل

پشاور:

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے ادارے اگر کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔

حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات سے متعلق عدالت آنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما  شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہے، سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انصاف دینے والے ادارے ہی کمزور ہو جائیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عدالتوں کو کام انصاف فراہم کرنا ہے، یہ ادارے کمزور ہوں تو پھر لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، اس طرح کے حالات میں ملک ترقی کرتا ہے نہ لوگ خوشحال ہوتے ہیں۔

دریں اثنا سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔

عدالت نے شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع  کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں