مدرسے کے اساتذہ کی 9 سالہ بچے سے بدفعلی؛ ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے

ایک دن قبل ہی اچھرہ کے علاقے میں معلم کو 10 سالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک February 11, 2025

لاہور:

مدرسے کے اساتذہ نے 9سالہ بچے سے بدفعلی کر ڈالی، جو بچے کو ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے۔

پولیس کے مطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچہ کے ساتھ بدفعلی کی۔ قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش

متاثرہ بچے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایک روز قبل ہی لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں