ون ڈے کرکٹ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے کے باوجود انگلینڈ سب سے زیادہ میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی۔
بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 304 رنز بنائے اس کے باوجود اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، یہ انگلینڈ کا 28 واں ایسا میچ ہے جس میں اسے 300 پلس رنز بنانے کے باوجود شکست ہوئی۔
یہ دنیا کی کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں 300 پلس رنز بناکر ناکامیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں لائٹیں بند ہونے کا معاملہ، ذمہ دار کون؟
انگلینڈ نے اب تک ون ڈے کی تاریخ میں 99 مرتبہ 300 پلس رنز بنائے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میچ سے قبل انگلینڈ اور بھارت دونوں 300 پلس رنز بنانے کے باوجود 27، 27 ناکامیوں کا شکار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: روہت شرما ون ڈے فارمیٹ میں منفرد کلب کا حصہ بن گئے
بھارت نے 136 میچز میں 300 پلس رنز اسکور کیے اور ان میں سے اسے 27 بار شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔