رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لے اُڑا، پولیس نے کس طرح گرفتار کیا؟ ویڈیو دیکھیں

پولیس نے خاتون کا سامان واپس دلوا کر رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی


ویب ڈیسک February 11, 2025

لاہور:

 

رکشہ ڈرائیور ایک خاتون کا جہیز کا سامان لے کر فرار ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
 
ترجمان سیف سٹی کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا، جس پر اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
 
متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی تھی۔ شکایت موصول ہوتے ہی ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں سے رکشے کا روٹ بیک ٹریک کیا۔
 
ترجمان کے مطابق اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے، جس کے بعد پولیس نے چند گھنٹوں میں رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
 
پولیس نے خاتون کا ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان بہ حفاظت واپس دلوا کر رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں