لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

خاتون کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹس لے لیے گئے، پولیس


ویب ڈیسک February 11, 2025

لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے ناصر باغ میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

خاتون کی عمر 35 سال ہے اور شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔ خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ تفتیش اور شناخت ہونے پرحقائق سامنے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں