چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد

سابق کرکٹرز و فینز کی تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا


ویب ڈیسک February 11, 2025

قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔


ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی آج آخری ڈیڈلائن ہے، جس کے باعث تمام ٹیموں کو تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف کا متبادل کون؟ 3 نام سامنے آگئے

دوسری جانب قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سلیکشن پر سابق کرکٹرز اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک اسپشلسٹ اسپنر اور آل راؤنڈر کے شعبے میں عامر جمال کو شامل کرنے پر متعدد بار اصرار کرچکے ہیں تاہم کمیٹی نے اسے نظر انداز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ سے قبل انڈین میڈیا کا نسیم شاہ پر الزام

نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی تھی، جہاں بالنگ لیڈر شاہین آفریدی کو پٹائی سہنی پڑی تھی، انکے علاوہ واحد اسپنر ابرار بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے تھے جبکہ اسکے برعکس کیویز نے اسپنرز کے ذریعے گرین شرٹس کے ہوم گراؤنڈ پر انکا شکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: "شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو" سابق کرکٹر کا مطالبہ

میچ میں شکست اور پھر حارث رؤف کی انجری کے باعث سلیکشن کمیٹی پر ٹیم میں تبدیلی کیلئے دباؤ مزید بڑھا تھا کیونکہ پارٹ ٹائم اسپنرز پاکستان کو وکٹ دلوانے میں ناکام رہے ہیں، ادھر حارث کی عدم موجودگی پر عامر جمال کا نام پھر زیر گردش ہے کہ انہیں شامل کیا جائے لیکن سلیکشن کمیٹی نے سفارشات نظر انداز کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں