شوہر کو امیر ظاہر کرکے رشتہ داروں سے کروڑوں ہتھیانے والی خاتون کو قید

40 سالہ خاتون کا نام مینگ ہے جن کا تعلق شنگھائی سے ہے


ویب ڈیسک February 12, 2025

چین میں ایک عدالت نے جعلی شادی رچا کر رشتہ داروں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائی ہے۔

چین میں مینگ نامی خاتون نے ایک ایسے شخص کے ساتھ شادی کا ڈرامہ رچایا جس سے وہ اتفاقیہ ملی تھی اور اسے اپنے خاندان والوں کے سامنے ایک 'امیر' رئیل اسٹیٹ بزنس مین کے طور پر ظاہر کیا تاکہ وہ رشتہ داروں سے 1.6 ملین ڈالرز (44 کروڑ 74 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) ہتھیا سکے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ مینگ نے ایک ڈرائیور جس سے وہ اتفاقاً ملی تھی، کو دھوکے سے شادی پر راضی کیا یہ کہہ کر اس کے والدین اس کی بڑھتی عمر سے پریشان ہیں۔

جیانگ نامی ڈرائیور نے شادی پر رضامندی ظاہر کی اور تقریب کا انعقاد کیا۔

اس کے بعد مینگ نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ جیانگ ملک میں انفراسٹرکچر کے کئی بڑے منصوبوں کا مالک ہے اور اس کے ایسے رابطے ہیں جو انہیں سستے داموں جائیدادیں خرید کر دے سکتا ہے۔

یہاں تک کہ مینگ نے 137,000 ڈالرز کا ایک چھوٹا سا فلیٹ خریدا اور اسے آدھی قیمت پر ایک کزن کو بھی بیچا۔

مینگ کے دعووں اور اس کے وضع کردہ وسیع سیٹ اپ سے قائل ہو کر کم از کم پانچ رشتہ داروں نے اسے فلیٹ خریدنے کے لیے بڑی رقوم دیں۔ یہاں تک کہ کچھ نے اپنے موجودہ فلیٹس بھی بہتر جائیداد کی امید میں بیچ دیے۔

لیکن بعد میں خاتون نے ان رشتہ داروں کو کرائے پر فلیٹ خرید کر دے دیے اور جھوٹ بولا کہ اب وہ ان فلیٹس کے مالک ہیں۔

صورتحال سے پریشان ایک رشتہ دار نے اصل پراپرٹی ڈویلپر سے ان فلیٹس کے بارے میں جب دریافت کیا تو اس وقت اس ہیرا پھیری کا پردہ فاش ہوا۔

عدالت نے مینگ کو 12 سال اور چھ ماہ کے لیے جیل کی سزا سنائی جبکہ جیانگ کے جعلی شوہر کو چھ سال اور رشتہ داروں کے سامنے جھوٹ بولنے والے خاتون کے کزن کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں