نئی دہلی: بھارت کے ابھرتے ہوئے کرٹر ریان پراگ یوٹیوب سرچ ہسٹری کے تنازع میں پھنس گئے اور انہوں نے اب اس معاملے پر خاموشی بھی توڑ دی ہے۔
ریان پراگ پر الزام تھا کہ وہ یوٹیوب پر نامناسب اور نازیبا مواد سرچ کرتے ہیں اور اس حوالے سے اُن کی ہسٹری کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی جس کے بعد کرکٹر تنازعات میں گھر گئے تھے۔
اب انہوں نے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے اس معاملے پر خاموشی توڑی اور کہا کہ ڈسکارڈ سرور سے کسی نے اسے سیٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ آٗی پی ایل میں میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے۔
ریاگ پراگ نے آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں 16 میچز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 52.09 کے تناسب سے 573 رنز بنائے وہ راجستھان رائلز کی نمائندگی کررہے تھے۔
آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد اُن کا یہ تنازع سامنے آیا تھا۔ یوٹیوب لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے اپنی یوٹیوب سرچ ہسٹری دکھائی تو اُس میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اور سارہ علی خان کی ویڈیوز سرچ کی ہوئی تھیں۔
پراگ نے کہا کہ یہ واقعہ تو آئی پی ایل سے پہلے پیش آیا تاہم پوسٹ ایونٹ کے دوران وائرل ہوئی تاکہ میری توجہ کھیل سے ہٹ جائے اور کارکردگی اچھی نہ دکھا سکوں۔
انہوں نے کہا کہ معاملے پر شور شرابہ ہونے کے باوجود میں نے اپنے کھیل پر توجہ دی اور شاندار کارکردگی دکھا کر ناقدین کو اُن کی سازش کا جواب دیا۔
بھارتی کرکٹر کے مطابق یہ ہسٹری اُس وقت سامنے آئی جب وہ لائیو اسٹریم پر گیم کھیل رہے تھے اُن کے پاس اسپاٹیفائی یا ایپل میوزک کی سہولت نہیں تھی اس وجہ سے وہ یوٹیوب پر گئے تو یہ سب کچھ ہوگیا، جس کی میں سمجھتا ہوں کہ وضاحت دینا ضروری بھی نہیں تھی۔