نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گفتگو کی


ویب ڈیسک February 11, 2025

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی کے عوام سے شکوہ کر دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گفتگو کی۔

مزید پڑھیئے: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی والوں سے گلہ ہے کہ میچ دیکھنے نہیں آتے۔ جس طرح یہ سب لوگ افتتاحی تقریب کے لیے آئے ہیں، ویسے ہی میچز کے لیے آئیں۔

مزید پڑھیئے: ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ شکریہ کراچی، آپ کی سپورٹ ہمیں چیمپئنز ٹرافی میں چاہیئے۔

نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے  شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں