کرکٹ کے متوالوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے نئے آہنی جنگلے بھی فینز کو میدان میں داخل ہونے سے نہ روک سکے۔
تزین و آرائش اور تعمیر کے بعد افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کے گراؤنڈ میں تماشائیوں کے داخل ہونے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ شب ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران متعدد مرتبہ تماشائی 10 فٹ بلند آہنی جنگلے پھلانگ کر میدان میں داخل ہو گئے، جس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی شروع بھی نہیں ہوئی کہ بھارتیوں نے ٹیم کو ٹائٹل جتوادیا"
رکاوٹ عبور کرکے داخل ہونے والے افراد کو بے انتہا کوششوں کے بعد گرفت میں لے لیا گیا، تاہم ایک موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے والے تماشائی کو اسٹیج پر بلالیا گیا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا "مارکیٹنگ اسٹنٹ" نکلا، مداح ناراض
بعدازاں بدھ کو قومی سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے موقع پر سیکورٹی حکام کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی کوشش کی گئی۔