پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ 4 نئی جیلیں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بنیں گی۔، لاہور، سیالکوٹ ،چنیوٹ اور رحیم یارخان میں چار نئی جیلیں بنیں گی۔
اس سلسلے میں انہوں نے آئندہ مالی سال میں 4 نئی جیلوں کے لیے فنڈز مانگ لیے، 4 نئی جیلوں کے لیے ابتدا میں ایک ارب روپے پنجاب حکومت سے مانگا گیا ہے۔
لاہور میں کوٹ لکھپت کے قریب سب سے بڑی 10 ہزار قیدیوں کی جیل بنائی جائے گی۔، لاہور کی دونوں جیلیں میں گنجائش سے دوگنا قیدی زیادہ بند ہے، موسم گرما میں قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔
آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے کہا کہ پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کا مسئلہ جلد حل کریں گے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔