تھائی لینڈ کی بھینس دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار

یہ بہت فرمانبردار ہے اور اسے کھیلنا پسند ہے، مالک


ویب ڈیسک February 12, 2025

تھائی لینڈ کے ایک فارم میں رہنے والی 3 سالہ بھینس کو دنیا کی سب سے بڑی بھینس قرار دے دیا گیا ہے۔

کنگ کانگ نامی بھینس کی اونچائی 6 فٹ اور 8 انچ ہے۔ 

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ یہ دیگر اوسطاً پانی کی بھینسوں سے تقریباً 20 انچ بڑی ہے۔

بھینس کی مالک سچارٹ بونچارون نے کہا کہ کنگ کانگ کا سائز اس کی پیدائش کے لمحے سے ہی ظاہر تھا۔ فارم کی ملازم چیرپٹ ووتی نے کہا کہ خوفناک سائز سے قطع نظر، بھینس حقیقت میں کافی دوستانہ اور چنچل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت فرمانبردار ہے۔ اسے کھیلنا پسند ہے، اسے کھجلی کروانا اور لوگوں کے ساتھ بھاگنا پسند ہے۔ وہ واقعی دوستانہ ہے۔

انہوں نے بتایا ایسا لگتا ہے جیسے یہ فارم پر ایک بڑا، طاقتور پالتو کتا رکھنے جیسا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں