نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کامیابی پر تماشائیوں کا جشن

پاکستان کی یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی


زبیر نذیر خان February 12, 2025
تماشائیوں نے پاکستان کی جیت کا جشن منایا—فوٹو: فیس بک

کراچی:

جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔

پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

کرکٹ کے مداحوں نے  توقع ظاہر کی کہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں