پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک February 13, 2025

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شوکاز نوٹس کا جواب مد نظر رکھتے ہوئے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالا جارہا ہے اور یہ سب بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے تحت کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں