لاہور: 14 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار

مزدوری کے لیے آئے لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے


ویب ڈیسک February 13, 2025

ٹبی سٹی پولیس لاہور نے  کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مزدوری کے لیے آئے معصوم لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان عرف گوگا اور علی رضا شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں