بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا پاکستان آنے کا عندیہ

دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عندیہ دیا


ویب ڈیسک February 13, 2025

ممبئی: بھارت کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔

دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران اُن سے پاکستانی مداح نے پاکستان آنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں جی پاکستان آجائیں گے‘۔

واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا شمار اُن گلوکاروں میں ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں پاکستانی بھی شرکت کرتے اور اُن سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

بھارتی گلوکار کے اس بیان پر پاکستانیوں نے مسرت کا اظہار کیا اور اُن سے جلد آنے کی فرمائش بھی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں