پاکستان، ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کریگا

ترکیہ کا ڈرون ٹیکنالوجی میں پیش رفت سے پاکستان کو بھی مستفید کرنے کا فیصلہ


عامر الیاس رانا February 14, 2025

اسلام آباد:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورے کے دوران سب سے زیادہ بات چیت دفاعی تعاون پر ہوئی، پاکستان ترکیہ سے جدید ڈرون طیارے حاصل کریگا۔

پاک ترکیہ ہائی لیول اسٹرٹیجک تعاون کونسل کے پہلے نو گروپ تھے جو بڑھا کر 11کر دیے گئے ہیں، اسی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے تحت پاک بحریہ کیلیے 4 جہازوں کی خریداری کی گئی تھی۔

ترکیہ کے صدرطیب اردوان کی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ایک گھنٹے کی علیحدہ ملاقات بھی ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیرخارجہ اسحاق ڈاربھی شریک ہوئے۔ 

اس ملاقات میں دفاعی اور تجارتی تعاون بڑھانے کی راہیں تلاش کی گئیں، ملاقات میں ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں پیش رفت سے پاکستان کو بھی مستفید کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور پاکستان نے زور دیا کہ پاکستان کو بھی ڈرون طیارے فراہم کیے جائیں۔

صدرپاکستان کے عشائیہ میں وزیراعظم شہبازشریف اور سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں