سارہ علی خان اور رنویر سنگھ کی رومانوی فلم کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟

روہت شیٹی کی فلم سمبا (2018) میں آخری مرتبہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے


ویب ڈیسک February 14, 2025

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر ایک نیا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ سارہ علی خان اور رنبیر سنگھ ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے والے ہیں۔ 

اس ٹیزر میں سارہ علی خان اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں اور ایک ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ٹیزر ایک رومانوی کامیڈی فلم کا ہے جس کا نام ابھی نہیں بتایا گیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’کیا ہوگا پیار؟ یا ہوگی تکرار؟ 2025 کی سب سے بڑی محبت کی کہانی جلد آنے والی ہے‘۔

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے روہت شیٹی نے لکھا، ’ڈرامہ، ایکشن، رومانس، سب ملے گا ایک ہی کہانی میں! 2025 کا سب سے بڑا بلاک بسٹر جلد آرہا ہے۔‘

یاد رہے کہ روہت شیٹی کی فلم سمبا (2018) میں آخری مرتبہ رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جس کے بعد یہ فلم ان دونوں کی دوسری فلم ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں