اسلام آباد:
سپریم کورٹ میں نٸے آنے والے سات ججز کا بینچ تشکیل دے دیا گیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔
نٸے ججز نے 10 کیسز کی سماعت کی، لارجر بینچ نے ضمانت منسوخی کی چار درخواستیں مسترد کیں۔
ججز میں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہوار، جسٹس ہاشم کاکڑ اور قاٸم مقام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل تھے۔
مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ میں تعینات 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات ہونے والے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ میں تعینات ہونے والے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج سے حلف لیا۔
حلف برداری تقریب میں جسٹس منصور علی شاہ بھی موجود تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ ان کے علاوہ اٹارنی جنرل، وکلا، لا افسران اور عدالتی اسٹاف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔