اسقاط حمل میں استعمال ہونے والی ادویات، آلات ہارٹ اٹیک کا خطرہ پیدا کرسکتے ہیں، ماہرین

تحقیق بالخصوص ڈاکٹروں کے لیے اہمیت رکھتی ہے کیونکہ وہ اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرتے ہیں


ویب ڈیسک February 15, 2025

ایک نیا مطالعہ بتاتا ہے کہ سب سے زیادہ عام مستعمل اسقاط حمل کی ادویات اور آلات دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو دُگنا کرسکتی ہیں۔

مطالعہ میں مانع حمل کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کے ساتھ ساتھ دوسرے آلات بھی ہارٹ اٹیک کے زیادہ خطرات سے منسلک پائے گئے۔

ڈنمارک کے محققین نے کہا کہ یہ نتائج ڈاکٹروں کے لیے اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرتے ہیں۔

ٹیم نے بی ایم جے میں رپورٹ کیا کہ ادویات ہارمونز کا مجموعہ ہوتی ہیں جو ایسٹروجن اور پروجسٹن ہیں۔ یہ ہارمونز پر مبنی مانع حمل کیلئے سب سے زیادہ تجویز کردہ دوا کی قسم ہے۔

ڈنمارک کے Nordsjaellands اسپتال کے شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹر ہرمن یونس کی قیادت میں محققین نے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں کو اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرتے وقت ان کے فوائد اور خطرات کی تشخیص میں آرٹیریل تھرومبوسس [خون کے جمنے] کے ممکنہ خطرے کو بھی زیرِ غور لانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں