14 سالہ بھارتی لڑکے نے ایک ہی دن میں 6 عالمی ریکارڈ قائم کرڈالے

آریان کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دبئی مدعو کیا تھا


ویب ڈیسک February 15, 2025

بھارت سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ لڑکے، جسے انسانی کیلکولیٹر بھی کہا جاتا ہے، نے ایک ہی دن میں چھ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالے۔

14 سالہ آریان شکلا نے تقریباً ایک سال قبل اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جب اس نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر ذہنی طور پر 50 پانچ ہندسوں کے نمبر جمع کیے تھے۔

آریان جس نے صرف 25.19 سیکنڈ کے وقت میں یہ ریکارڈ حاصل کیا تھا، کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دبئی مدعو کیا تھا لیکن آریان نہیں وہیں اپنے نام چھ مزید ٹائٹل قائم کردیے۔

آریان نے دبئی میں ایک ہی دن میں 30.9 سیکنڈ میں ذہنی طور پر 100 چار ہندسوں کے نمبروں کو جمع کرنے، 1 منٹ 9.68 سیکنڈز میں 200 کے چار ہندسوں کو جمع کرنے، 50 کے پانچ ہندسوں کے نمبروں کو 18.71 سیکنڈ میں جمع کرنے، 18.71 سیکنڈز میں 50 پانچ ہندسوں کے نمبروں کو جمع کرنے۔ 5 منٹ 42 سیکنڈز میں دو پانچ ہندسوں کے نمبروں کو 51.69 سیکنڈ میں ضرب دینے اور 2 منٹ 35.41 سیکنڈز میں 8 ہندسوں کے دو نمبروں کو ضرب دینے کا تیز ترین وقت میں ریکارڈ قائم کیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں