وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو

دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، نمٹنے کیلیے عالمی برداری کو مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی


ویب ڈیسک February 15, 2025
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔ 

محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں