ٹرمپ نے ڈونلڈ لو کی جگہ پاکستان مخالف بھارتی نژاد کو معاون خصوصی نامزد کردیا

ایس پال کپور کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں


ویب ڈیسک February 15, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہے

جنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق انتظامیہ میں پہلے سے موجود دیگر افراد کی طرح ایس پال کپور بھی امریکا اور بھارت کی شراکت داری کے مضبوط حامی اور پاکستان کے سخت ناقد ہیں۔

اگر سینیٹ کی جانب سے ان کی نامزدگی کی توثیق ہو جاتی ہے تو ایس پال کپور ڈونلڈ لو کی جگہ عہدہ سنبھالیں گے، اس وقت ایرک میئر  بطور نگران جنوبی اور وسطی ایشیا سینئر عہدیدار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کئی بھارتی نژاد شہریوں کو اہم عہدوں پر تعینات کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں