ہاتھوں کے بل چڑھ کر پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنے والا چینی شہری

38 سالہ سن گو شان نے مئی 2023 میں ہاتھوں کے بل چڑھنے کی مشق شروع کی تھی


ویب ڈیسک February 16, 2025

بہت سے لوگ اپنی ٹانگوں پر چل کر پہاڑوں پر چڑھنے کی جدوجہد کرتے ہیں لیکن ایک چینی شخص اپنے ملک کے مقبول ترین پہاڑوں پر اپنے ہاتھوں کے بل چڑھ کر وائرل ہو گیا ہے۔

38 سالہ سن گو شان نے مئی 2023 میں ہاتھوں کے بل چڑھنے کی مشق شروع کی تھی لیکن گزشتہ سال اس نے چین کے 50 مقبول ترین پہاڑوں پر ہاتھوں کے بل چڑھ کر ایک یادگار چیلنج کا آغاز کیا۔

سن تعلیمی نظام میں ملازم تھے جب انہوں نے کورونا وائرس کے دوران صحت کی اہمیت کو محسوس کیا اور ہیلتھ ٹریننگ کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کیلئے انہوں نے اپنے ملک کے پہاڑی قدرتی مقامات کو منفرد انداز سے نمایاں کرنے کی ٹھانی ۔

سن گو شان نے 2024 میں اپنے غیر معمولی چیلنج کا آغاز کیا، لیکن وہ تب وائرل ہوئے جب ان کا ایک کلپ ’ہیبت‘ نامی پہاڑ پر چڑھنے کا ایک کلپ منظر عام پر آیا، جو کہ ووڈانگ ماؤنٹین کی بلند ترین چوٹی ہے جو 1,612 میٹر ہے۔

انہوں نے یہ ناقابل یقین کام اپنی ٹانگوں سے نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں کے بل چڑھ کر انجام دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں