ڈوب رہے شہری کو بچانے والا گھوڑا چند دن بعد میں چل بسا

گھوڑے کا نام بیلونگ تھا


ویب ڈیسک February 15, 2025

چین میں ایک سات سالہ سفید گھوڑا ڈوب  رہے شخص کو بچانے کے بعد مر گیا۔

گھوڑا جس کا نام بیلونگ تھا جس کا مطلب ہے "سفید ڈریگن"، حال ہی میں اس وقت مر گیا جب اس نے ایک آدمی کو ڈوبنے سے بچایا۔

بچاؤ کے چھ دن بعد، بیلونگ نے اچانک کھانا پینا چھوڑ دیا اور پاخانہ نہیں نہیں کرپاتا تھا۔ گھوڑے کو جلد ہی بخار ہو گیا جو طویل عرصہ جاری رہا۔
مقامی حکام نے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بیلونگ کے علاج کے لیے بھیجنا لیکن اس کے باوجود بیلونگ زندہ نہ رہ سکا اور کچھ دن بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔

گھوڑے کے مالک ییلیبائی نے بتایا کہ جب بیلونگ کو میں نے ڈوب رہے شہری کو بچانے کا حکم دیا تو اس نے اس پر تیزی سے عملدرآمد کیا اور بہت تعاون کیا۔


دوسری جانب بیلونگ اور ییلیبائی کے ذریعے بچائے گئے شہری کا کہنا تھا کہ وہ گھوڑے کی موت کے بارے میں شدید دُکھ میں ہیں اور خود کو اس کی موت کا ذمہ دار سمجھ رہے ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں