لاہور: 10 سالہ بچے سےجنسی زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار 

ملزم نے چند روز قبل زیادتی کی، گزشتہ شام دوبارہ مذموم کوشش کی جس پر بچے نے شور مچایا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا


ویب ڈیسک February 16, 2025

لاہور میں 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے کوٹھا پنڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔

لاہور پولیس کے ترجمان  کے مطابق ملزم نے چند روز قبل 10 سالہ علی سے ذیادتی کی تھی، گزشتہ شام کو ملزم نے دوبارہ بچے سے ذیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور کیا ملزم عبدالرحمان کی فرار ہونے کی کوشش گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں