خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔
خیبر پختوںخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ پشاور کے علاقے علاقہ بڈھ بیر میں کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا، مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، لاشوں کی ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا.
حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔