نیو دہلی:
’’محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے‘‘ اس کہاوت کو بھارتی خاتون نے حقیقت میں بدل دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گڑ گاؤں کی رہائشی 24 سالہ آیوشی راوت نے ویلنٹائن ڈے پر کیش آن ڈیلیوری کے ذریعہ 100 پیزا آرڈر کرکے اپنے سابق بوائے فرینڈ یش سنگھوی کے گھر بھجوادیے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ڈلیوری ایگزیکٹو کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی جس میں وہ 100 پیزا کے ڈبے ایک گھر کے دروازے پر رکھتا دکھائی دے رہا ہے۔
جہاں کچھ لوگوں نے خاتون کے عمل کی مذمت کی وہیں کچھ لوگ اسے مارکیٹنگ کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ "یہ بات سمجھ میں نہیں آتی؛ اگر لڑکی نے اپنے نمبر سے آرڈر کیا ہوتا تو وہ آسانی سے کہہ سکتا تھا کہ یہ اس کا آرڈر نہیں ہے اور لڑکی کو اس کے لیے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا۔"
دوسرے نے کہا "نوٹس نہ لو، امید ہے تم کبھی ایسی صورتحال میں نہیں پھنسو گے۔"
کچھ صارفین نے اس عمل کو "انتقام" کا نتیجہ قرار دیا اور کچھ لوگوں کے لیے یہ "رزق کا ضیاع" تھا، ایک شخص نے کہا "اتنے بڑے آرڈر کو کیش آن ڈیلیوری پر نہیں رکھا جا سکتا۔"