انگوٹھے میں چُبھن کا احساس سنگین طبی حالت کا اشارہ ہو سکتا ہے

صحیح وجہ اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے


ویب ڈیسک February 16, 2025

انگوٹھے میں چبھن کے احساس کو عام طور پر نظر انداز کردیا جاتا ہے لیکن یہ احساس سنگین طبی حالت کی علامت ہو سکتا ہے۔

زیادہ تر عام طور پر کارپل ٹنل سنڈروم اسکی وجہ ہوتا ہے۔ اس میں آپ کی کلائی میں درمیانی اعصابی حصہ دب جاتا ہے۔

اس کی وجہ سے انگوٹھے، شہادت کی انگلی، درمیانی انگلی اور بعض اوقات انگوٹھی کی انگلی میں بے حسی اور چبھن ہوتی ہے۔ 

تاہم صحیح وجہ اور مناسب علاج کا تعین کرنے کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر ہاتھ میں کمزوری جیسی دیگر علامات ظاہر ہورہی ہوں۔ 

اگر اس حالت یعنی کارپل ٹنل سنڈروم کا علاج نہ کیا جائے تو یہ اعصابی نقصان ہاتھ میں ممکنہ کمزوری کا باعث بن سکتا ہے جس سے اشیاء کو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔ 

اسی طرح انگوٹھے میں چبھن بعض اوقات دیگر بنیادی طبی حالتوں جیسے ذیابیطس، وٹامن کی کمی، یا سروائیکل ریڈیکولوپیتھی (گردن میں کوئی نص دبی ہونے کی وجہ سے بھی  ہوسکتی ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں