پشاور:
خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار اور باپ جاں بحق جب کہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعے میں ریٹائرڈ پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے کوٹلی امام حسین کے قریب فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب صوابی میں گولی لگنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گل حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔