کارتک آریان کی نئی فلم کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے

 سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں


ویب ڈیسک February 17, 2025

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی آنے والی نئی رومانوی فلم میں کارتک آریان اور سریلیلا کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

حال ہی میں کارتک کی آنے والی فلم ممکنہ طور پر عاشقی 3 کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پشپا 2 کے گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ سریلیلا کو خاتون لیڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

 سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں تاہم اس فلم کے ٹائٹل کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔

میکرز نے فلم کے اس ٹیزر میں کارتک کے بولڈ لُک کو بھی دکھایا ہے، لمبے بالوں اور داڑھی کے ساتھ وہ گٹار بجاتے اور بڑی تعداد میں سامعین کے سامنے گانا گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ٹیزر میں کارتک اور سریلیلا کے درمیان پرجوش رومانس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ افواہیں تھیں کہ ترپتی ڈمری کو خاتون مرکزی کردار کے لیے نامزد  کیا گیا ہے تاہم کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ اینیمل میں ان کے بولڈ کردار اور اداکاری کی وجہ سے انہیں اس فلم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں