راولپنڈی: 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر بچی کا قتل: میاں بیوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔


ویب ڈیسک February 17, 2025

راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید  4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

راولپنڈی کے تھانہ بنی  کی حدود میں 20روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ بچی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مذید 4روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان راشد شفیق اس کی اہلیہ مسمات ثناء شفیق نے بارہ سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد سے قتل کیا۔

سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور  دوبارہ ملزمان کو21 فروری پیش کرنیکا حکم دیا۔

 

مقبول خبریں