انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلیں گے؟

حارث رؤف کی نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کے بعد صحافیوں سے گفتگو


زبیر نذیر خان February 18, 2025

کراچی:

انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی  میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔


پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔

امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب  خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں مطمئن ہوں اور کوئی تکلیف وغیرہ بھی محسوس نہیں کر رہا۔

ایک سوال کے جواب میں حارث روف نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں محض تین فاسٹ بور اور ایک سپنر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے پاس پورا بولنگ یونٹ موجود ہے جس میں ابرار احمد کے ساتھ سلیمان علی آغا بھی ایک اچھے اسپنر ہیں، کوئی بھی کھلاڑی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی پیش کر سکتا ہے، اس کا انحصار حالات پر ہوتا ہے کہ کون سا بولر یا بیٹر  زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔

حارث رؤف نے چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فیصلہ مینجمنٹ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں