بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔
اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک کا چہرہ، لیکن سوزین کی آنکھیں!‘، جبکہ ایک اور نے ردھان روشن کو مستقبل کا ہیرو قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’آنے والا سپر اسٹار‘، جبکہ ایک نے کہا، ’ہینڈسم پاپا کا ہینڈسم بیٹا‘۔
یاد رہے کہ ہریتک روشن اور سوزین خان نے 2000 میں شادی کی تھی جب ہریتک نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا تھا۔ ان کے دو بیٹے ہیں ریحان روشن اور ردھان روشن ہیں جبکہ اب کچھ سال قبل ہریتک اور سوزین علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔