مہوش حیات شاندار اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں


ویب ڈیسک February 18, 2025

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔

مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ایک فلم مکمل کر چکی ہیں جو کہ عید الا الضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگیں ہیں تاہم اب تک انہیں جیون ساتھی نہیں مل سکا ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دن قبل مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں ان کے ساتھ بطور اداکارہ پرفارم کرتی نظر آئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں