لاہور ہائیکورٹ نے نظربندی  قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی

پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک February 18, 2025

لاہور:

ہائی کورٹ نے  نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے نظر بندی کے سیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔

جسٹس امجد رفیق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں