​​​​​​​ناخنوں میں چھُپا اہم راز جو آپ کی عمر کا تعین کرتا ہے

ناخن بڑھنے کی شرح بتاتی ہے کہ آپ کی عمر تیزی سے بڑھ رہی ہے یا سست روی سے


ویب ڈیسک February 20, 2025

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ سنکلیئر جینیات کی دنیا میں ایک لیجنڈ کی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ انسانوں میں عمر بڑھنے کے حوالے سے تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔

وہ 1999 سے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں حیاتیات اور میڈیسن پڑھا رہے ہیں۔

55 سالہ ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ کو دیکھنا ہے کہ آپ کتنے عرصہ زندہ رہیں گے تو آپ صرف اپنے ناخنوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ناخن بڑھنے کی شرح اس بات کا ایک بہت اچھا اشارہ ہے کہ آپ کی عمر تیزی سے بڑھ رہی ہے یا سست روی سے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آپ کے ناخنوں کے بڑھنے کی شرح دراصل نئے صحت مند خلیات کی شرح پیداوار کو ظاہر کرتی ہے۔ مطلب یہ کہ خلیات جتنی تیزی سے بڑھیں گے، آپ اتنا ہی طویل عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

تیزی سے سیل کی پیداوار کا مطلب ہے کہ آپ کی حیاتیاتی عمر کم ہے لیکن جب خلیوں کی پیداوار کا عمل سست ہو جائے تو آپ بُڑھاپے کی طرف جانا شروع ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں